بابراعظم نے کیریئر کی نویں سنچری اسکورکی ۔فال فوٹو
بابراعظم نے کیریئر کی نویں سنچری اسکورکی ۔فال فوٹو

کراچی ٹیسٹ۔ بابراعظم نے شاندار سنچری داغ دی

کراچی:نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے شاندار سنچری اسکور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ میں کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار سنچری بنا لی، بابراعظم نے چھکا لگا کر شاندار سنچری مکمل کی ،بابراعظم نے کیریئر کی نویں سنچری اسکورکی ۔

پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ ہے ،پاکستان نے 71 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنا لئے ہیں، کریز پر سرفراز احمد62 اور بابراعظم 128 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔