کوئٹہ: حق دو تحریک کے رہنماوٴں کی گرفتاری کے خلاف گوادر، اورماڑہ اور پسنی میں مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کارکنان نے مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ اور پسنی زیرو پوائنٹ کوعام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا،اس موقع پر گاڑیوں پر پتھرائوبھی کیا گیا، زیروپوائنٹ بند ہوجانے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
شٹر ڈاوٴن ہڑتال کے باعث گوادر، اورماڑہ اور پسنی کی تمام مارکیٹ، کاروباری مراکز اور بینک بند ہیں۔
گزشتہ شب پولیس نے حق دو تحریک کے دھرنے پر دھاوا بول دیا تھا اور تحریک کے قائد حسین واڈیلہ سمیت کئی رہنماوں اور کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔ دھرنے کے دونوں مقامات کو گھیرے میں لیکر آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی۔
بلوچستان حکومت کا موقف واضح کرتے ہوئے ترجمان فرح عظیم نے کہا کہ مظاہرین نے گوادر بندرگاہ کو بند کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان میں سے کچھ کو گرفتار کرلیا۔