لاہورمشیر داخلہ وزیر اعلیٰ پنجاب نےدعویٰ کیا ہےکہ عمران خان پرحملے کےملزم نوید نے وفاق سے مل کر منصوبہ بنایا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا ملزم نوید تربیت یافتہ حملہ آور ہے اور عمران خان پر حملے کے وقت ایک سے زیادہ شوٹر موجود تھے، کتنے حملہ آور موجود تھے تحقیقات میں جلد سامنے آ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ سے سامنے آگیا کہ جو ملزم کہتا رہا اس میں سچائی نہیں، اب تک کی تحقیقات میں ثابت ہو چکا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت عمران خان پر حملہ کیا گیا، پولی گرافک ٹیسٹ کے مطابق ملزم نے کچھ جھوٹ بولے، ملزم سے پوچھا گیا کہ آپ نے تربیت حاصل کی تو ٹیسٹ میں ریٹنگ مائنس میں تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ پولی گرافی ٹیسٹ میں مشین نے بتایا کہ اس نے پلاننگ کے تحت سب کچھ کیا۔پولی گرافی رپورٹ اورمشینوں میں 93 فیصد جواب ٹھیک آتا ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ معظم کی ہلاکت عمران خان کےگارڈزکی فائرنگ سےنہیں ہوئی۔ فرانزک ٹیسٹ میں گارڈز کے ہتھیار کلیئر ہوچکے۔
مشیر داخلہ پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں لیگی رہنما جے آئی ٹی کےسامنے پیش نہ ہوئے، جو حقائق سامنےآئیں گے عوام کےسامنے رکھیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طاقتور لیڈر پر سازش کے ذریعے حملوں کی تاریخ ہے۔ن لیگ کی جانب سے مذہبی جنونی شخص ثابت کیا جارہا تھا، یہ بھی کلیئر ہوگیا۔اکیلا حملہ آور نہیں تھا اور بھی لوگ شامل تھے۔