کراچی:ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے داخلوں میں تاخیر،طلبا پریشان

داخلوں کی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہونا تھی،جو تاحال نہیں ہوسکی۔تاخیرکی وجہ ڈیٹا کی ترتیب میں دیر ہونا ہے،یونیورسٹی ترجمان

               
December 26, 2022 · |, اہم خبریں

کراچی(امت نیوز)ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے میڈیکل داخلوں میں تاخیر سے طبا پریشانی کا شکار ہوئے۔ فہرست 23 دسمبر کو جاری ہونا تھی تاہم تاحال جاری نہیں کی جاسکی۔

ڈاؤ یونیورسٹی  کے ترجمان کا کہناہے کہ میڈیکل داخلوں کے نتائج میں تاخیر کی وجہ ڈیٹا کی ترتیب میں دیر ہونا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق پہلے مرحلے میں سرکاری جامعات میں داخلے دیے جاتے ہیں جبکہ بچ جانے والے طلبہ کو نجی جامعات میں داخلے فراہم کئے جاتے ہیں۔

ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق 28 دسمبر کو میرٹ نمبر 1 سے 469 تک کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق 29 دسمبر کو میرٹ نمبر 470 سے 800 تک کے نتائج جاری کیے جائیں گے