بھارتی وزیر خزانہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

بھارت (اُمت نیوز)بھارتی وزیر خزانہ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نرملا ستھرامان کی پیرکے روز طبیعت ناساز ہ ہونے پر فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے
وزیر خزانہ کو نئی دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت کافی بہتر بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ بات معلوم نہیں ہو سکی کہ وزیرخزانہ کو کس بیماری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔