چین(اُمت نیوز)چین نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بیجنگ سے چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونابارےدوسرے ملکوں سے آنیوالے افراد پر لازمی قرنطینہ پابندی 8 جنوری سے ختم کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے دوسرے ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی میں 5 روز کی کمی گئی تھی جسے اب 8 جنوری کو مکمل ختم کردیا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مارچ 2020 میں چین میںدوسرےملک سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ پابندی لازمی قرار دی گئی تھی