بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن فہد کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی (اُمت نیوز) بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن فہد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ، سینئر سول اور ملٹری افسران کے علاوہ سپاہیوں، شہریوں اور شہید کے اہل خانہ نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق شہید کیپٹن فہد کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
کیپٹن فہد بلوچستان آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکےمیں شہید ہوئے تھے ان کے علاوہ 4 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔