یہ ان کی کی 25ویں سنچری اور تیسری ڈبل سنچری ہے۔فائل فوٹو
یہ ان کی کی 25ویں سنچری اور تیسری ڈبل سنچری ہے۔فائل فوٹو

ڈیوڈ وارنرنے 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنا ڈالی

میلبورن:ڈیوڈ وارنر 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ کو یادگار بنا لیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ڈبل سنچری بنالی ۔ وہ سویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے اور سنچری بنانے والے دسویں کھلاڑی بن گئے ۔

یہ ان کے ٹیسٹ کریئرکی 25ویں سنچری اور تیسری ڈبل سنچری ہے۔ وہ 100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے دوسری آسٹریلوی بلے باز بھی بنے۔ڈیوڈ وارنر اس ڈبل سنچری کے ساتھ ہی 8 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے آسٹریلیا کے 8ویں بلے باز بن گئے۔

ڈیوڈ وارنر اپنے 100ویں ٹیسٹ اور 100ویں ون ڈے میں سنچریز بنانے والے بھی دوسرے بلے باز بن گئے۔ ان کے علاوہ یہ اعزاز گورڈن گرینج نے حاصل کر رکھا ہے۔ان کے علاوہ رکی پونٹنگ نے بھی 100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی تاہم وہ دونوں اننگز میں سنچری بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔