لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے اپنی برطرفی کے بعد پہلی مرتبہ کھل کر بات کی اور کہا کہ” انہوں نے کرکٹ بورڈ پر ایسا حملہ کیا کہ مجھے میرا سامان بھی نہیں لینے دیا، صبح 17 بندے دندناتے پھر رہے تھے جیسے کوئی ایف آئی اے کا چھاپہ پڑ گیا ہے”۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب چینل پر گفتگو میں اپنے دور کے اچانک خاتمے کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اس سے انھیں ’چبھن اور درد ہوا۔‘رمیز راجہ کا کرکٹ کمنٹری میں واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھی کہنا تھا کہ پی سی بی انھیں واپس نہیں آنے دے گا۔