کراچی(امت نیوز)ملک میں ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹربینک میں 33 پیسے اضافے سے ایک ڈالر 226روپے 15 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے اضافے سے 235روپے کی سطح پر پہنچ گیا
معاشی ماہرین کاکہناہے کہ ایک طرف آئی ایف سے مذاکرات طول پکڑ چکے ہیں اور دوسری جانب بیرون ملک اسمگلنگ سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ڈالر کی قدر مستحکم رکھنے کے لیے ڈالر کی بیرون ملک اسمگلنگ کو روکنا ہوگا