لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے انتخاب کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرلیں (فائل فوٹو)
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے انتخاب کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرلیں (فائل فوٹو)

مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنا مجبوری ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(امت نیوز)وزیرا‏عظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنا کبھی بھی اتحادی حکومت کی خواہش نہيں لیکن مجبوری ہے ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمسی توانائی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سرکلر ڈیٹ کھربوں روپے کا اژدھا بن چکا ہے، اس میں تمام حکومتیں ذمہ دار ہيں، اس حمام میں سب ننگے ہيں ، آٹھ ماہ کی حکومت 30 سال کا ملبہ ختم نہيں کرسکتی

وزیراعظم کاکہناتھاکہ سیلاب متاثرین کو سبسڈی دینے کیلئے بھی ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، شارٹ ٹرم میں ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں، آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنا ہے جو آئندہ جون تک ختم ہوگا۔