کراچی(امت نیوز)نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ اپنی اننگز کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتاہوں
نجی ٹی وی سے گفتگو میںکرتے ہوئےسلمان آغا نے کہا کہ پہلی انٹرنیشنل سنچری ہمیشہ ہی یادگار ہوتی ہے، ٹیل کے ساتھ بیٹنگ کر رہا تھا
کوشش تھی باؤنڈری لوں، ٹیل کے ساتھ بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوتا، آپ کو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے، یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ کس بولر کے سامنے ان کو کھیلنے دیا جاسکتا ہے۔
پہلے بھی ٹیل کے ساتھ بیٹنگ کی ہے جس کی وجہ سے مدد ملی، کل رات سے مجھے بخار تھا، سو نہیں پایا تھا، بیٹنگ میں بھی طبیعت ٹھیک نہیں تھی،
فیلڈنگ میں کھڑا نہیں ہوا گیا، امید ہے کہ کل بہتر محسوس کروں اور بولنگ بھی کرپاؤں۔