متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبارکرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔
امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے
اس اسکیم کے تحت ملازمین جنوری 2023 سے چھٹیاں لے سکیں گے۔ منصوبے کا مقصد یو اے ای کی معیشت کو فائدہ پہنچانا اور مضبوط کرنا ہے۔
چھٹی حاصل کرنے والے ملازم کو اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا۔
امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس پراب عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔