لاہور میں شادی کے اگلے روز گھر سےجوڑےکی لاشیں برآمد

لاہور(امت نیوز)لاہورایک گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔دونوں کی ایک روز قبل ہی شادی ہوئی تھی

پولیس کے مطابق مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے میں گھر سے برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت شارق اور حمنہ کے ناموں سے ہوئی

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی۔

ایس پی صدر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق  واقعہ گیزر کی گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، شواہدکی روشنی میں معاملہ کی مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ قتل ہے یا حادثہ اس حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردیں ہیں، جس کے لیے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔

پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا