چینی کے دام 180 سے 185 روپے کلو تک آگئے۔ فائل فوٹو
چینی کے دام 180 سے 185 روپے کلو تک آگئے۔ فائل فوٹو

شوگرملز نے10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

کراچی(امت نیوز)ایک طرف ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف شوگر ملوں نے حکومت سے چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا،بصورت دیگر ملیں بند کرنے کی دھمکی بھی دیدی

شوگرملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ انڈسٹری کے سرمایہ داروں کو منافع کے بجائے نقصان ہورہا ہے ۔ حکومت نے گنے کی امدادی قیمت 300 روپے فی من مقرر کی ہے جبکہ بینکوں کا مارک اپ 18 سے 20 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے کم از کم 10 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مانگی ہے

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہناہے کہ چینی بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی قیمت بھی بڑھنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اگر وفاقی حکومت 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دیتی تو پھر شوگر ملوں سے 115 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدے،

ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو کسانوں کو بروقت ادائیگیاں کرنا ناممکن ہوگا۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور مداخلت کر کے اس کا حل نکالے ورنہ شوگر انڈسٹری کو ملیں بند کرنا پڑیں گی