ٹورنٹو(امت نیوز)معروف عالم دین اورمبلغ مولانا طارق جمیل نے اپنی صحت کے حوالے سےبتایا کہ ان کی طبیعت قدرے بہتر ہے اورتین دن بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائےگا
کینیڈا میں موجود مولانا طارق جمیل کو ایک روز قبل دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی تھی
مولانا طارق جمیل نے اپنی صحت کے حوالے سےٹوئٹر پراپنی تصویرکے ساتھ ایک پیغام جاری کیا ہے۔
اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے. تین دن مزید ہسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاءاللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا. مزید دعاؤں کی درخواست ہے. pic.twitter.com/4t0OrLzaOP
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 28, 2022
ٹویٹر پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاءاللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے چاہنے والوں اور تمام لوگوں سے صحت یابی کیلیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ۔
دوسری جانب طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے بھی والد کی طبیعت کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ الحمدللہ ثم الحمدللہ والد محترم مولانا طارق جمیل صاحب اب بہت بہتر ہے، انہیں مزید تین روز ڈاکٹرز اپنی نگرانی میں رکھیں گے
الحمدللہ ثم الحمدللہ والد محترم مولانا طارق جمیل صاحب اب بھت بھتر ھیں۔
تین دن تک ڈاکٹرز نے ھسپتال میں اپنی زیر نگرانی رکھنا ھے۔
بس آپ سے مزید دعاوں کی درخواست ھے🙏🏻🙏🏻🙏🏻۔— Yousaf Jamil (@YousafjamilMTJ) December 28, 2022
یوسف جمیل نے بھی تمام لوگوں سے مولانا طارق جمیل کیلیے مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی۔