ارب پتی تاجر عمر فاروق

عمر فاروق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزارت داخلہ نے دبئی میں رہائش پذیر ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور کا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارب پتی تاجر کا نام انٹرپول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا جسے اب حکومت پاکستان کے حکم پر کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا ہے۔
عمر فاروق ظہور کے خلاف ہائی پروفائل تحقیقات کا آغازسابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کےدورمیں کیا گیا تھا۔انٹر پول نےعمر فاروق کےریڈوارنٹ اداہ کارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر جاری کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف حکومت نے عمرفاروق ظہر کیخلاف تحقیقات کیں اورثبوت نہ ملنے پر اسے بے گناہ قراردے دیا گیا ہے۔