سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اور وہ جنوری کے پہلے ہفتے میں بنی گالہ آنے کا ارادہرکھتے ہیں، ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت کو بنی گالہ آنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہےتاکہ اس حوالے سے ضروری اقدمات کئے جا سکیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آمد کےحوالے سے بنی گالہ سیکرٹریٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اورجہاں ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ تین نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا،اس حملے کے تقریبا ” تین ہفتے بعد 26 نومبر کو عمران خان راولپنڈی جلسے میں شریک ہوئے لیکن جلسے میں شرکت کے بعد فوری لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔
حملے کے بعد تقریباً 2 ماہ سے عمران خان اپنی بنی گالہ رہائش گاہ نہیں گئے اور لاہور میں اپنی آبائی رہائش زمان پارک سے ہی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔