چین سےامریکا آنیوالے مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار

چین میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر کرونا وبا کے پھیلنے کی اطلاعات پر امریکا نے چین سے آنے والے مسافروں کیلئے کووڈ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ سے آنے والے مسافروں کو امریکا میں داخلہ سے پہلے اپنا منفی کرونا ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چینی مسافروں پر پابندی کا اطلاق 5 جنوری سے ہوگا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات چین میں کرونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھائے گئے ہیں تاکہ امریکا میں کرونا کیسز کے امکانات کو کم کیا جاسکے۔

خبررساں اداروں کے مطابق کچھ سائنس دانوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ چین کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے سے دنیا بھر میں کورونا کی ایک نئی شکل سامنے آسکتی ہے۔