اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں 7جنوری تک توسیع

نجی تعلیمی اداروں نے تعطیلات کی توسیع کا مراسلہ وزارت تعلیم کو ارسال کردیا۔

               
December 29, 2022 · |, قومی
چھٹیوں میں توسیع شدید سردی کے باعث کی گئی ہے۔فائل فوٹو

چھٹیوں میں توسیع شدید سردی کے باعث کی گئی ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع کا اعلان کردیا گیا۔

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں  نے سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کردیا۔نجی تعلیمی اداروں نے تعطیلات کی توسیع کا مراسلہ وزارت تعلیم کو ارسال کردیا۔

مراسلے کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع کردی گئی۔چھٹیوں میں توسیع شدید سردی کے باعث کی گئی ہے۔