فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ نے612 رنز9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی

کراچی: پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 612 رنز9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔

نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان پر 174 رنز کی برتری حاصل ہے۔ کیوی کپتان کین ولیمسن 200 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، یہ ان کے کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری  ہے۔

اس کے علاوہ ٹام لیتھم 113، ڈیون کونوے 92، اش سودی 65، ٹام بلینڈل 47 اور ڈیرل مچل نے 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور اش سودھی نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ نے تیسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے تھے جبکہ اسے پاکستان پر 2 رنز کی برتری بھی حاصل ہو گئی تھی۔