کراچی(امت نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کمرشل بینکوں سے بھی کم رہ گئے
پاکستان کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 23 دسمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 29.29 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 11.71 billion as of December 23, 2022. For details https://t.co/WpSgomnKT3 pic.twitter.com/cVUHF6ZBg9
— SBP (@StateBank_Pak) December 29, 2022
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23 دسمبر تک 11.71 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 29.43 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.82 ارب ڈالر پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 14 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.88 ارب ڈالر ہوگئے۔
کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔