اسلام آباد(امت نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت کی جانے سے پی ٹی آئی کو طویل المدت عبوری حکومت کی پیشکش کی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ طویل المدت عبوری حکومت جیسی کسی ماورائے آئین پیشکش کو قبول نہیں کریں گے ۔
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سیاسی بنیادوں پر تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے۔جس طرح ان کی حکومت چل رہی ہے یہ ملک کے ساتھ زیادتی کی ہے ، طویل المدت عبوری حکومت کی قانون میں گنجائش ہی نہیں، حکومت کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات میں شامل ہوں، طویل المدت عبوری حکومت سے متعلق مجھ سے حکومتی ارکان نے غیررسمی بات کی ہے۔