کراچی(امت نیوز)سندھ میں آٹا مہنگا ہونےپر صوبائی حکومت نے ایکشن لے لیا۔ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی لگادی
سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی نقل و حرکت پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے پولیس کو الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گندم کی بین صوبائی پابندی کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ گندم کی چوری روکنے کیلئے 9 مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں ، کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بھی ایک چیک پوسٹ بنائی جائے جبکہ سندھ و پنجاب کے بارڈرز، گھوٹکی میں دو، کشمور میں دو پوسٹیں قائم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں دو، جیکب آباد میں بھی دو چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔