مری (اُمت نیوز)پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ جاری ہے،
مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں سے متعلق آر پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مری میں ٹریفک روانی کے ساتھ چل رہی ہے۔اب تک تقریباً 2 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوچکی ہیں۔جبکہ مری میں زیادہ سے زیادہ 8 ہزار گاڑیوں کے داخلے کی اجازت ہے ۔
"ٹریفک ایڈوائزری مری"
مری ٹریفک پولیس کیطرف سے مری آنے والے سیاح حضرات کیلئے ضروری سفری ہدایات جاری ۔سیاح حضرات سےگزارش ہے ان ہدایات پر عمل کر کے اپنے سفر کومحفوظ اور خوشگوار بنائیں"#snowfall #Murree #TrafficAdvisory #murreehills pic.twitter.com/wDHVVLeRuZ— City Traffic Police, Rawalpindi (@ctprwp) December 29, 2022
مری میں اس وقت 300 ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پرہیں اور اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔