برازیل (اُمت نیوز)لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے انتقال کر گئے ہیں ان کی 82 سال تھی۔
تفصیلات کے مطابق پیلے بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے۔دوہفتے قبل ان کی بڑی آنت کا آپریشن کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسی مہینے کے شروع میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پیلے کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے، جہاں ان سے متعلق ڈاکٹرز بھی ناامید ہوگئے تھے۔
ان کے بارے میں پہلے ان کی صاحبزادی نے بتایا تھا کہ ان کی حالت بہتر ہے اور کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے۔
لیجنڈری فٹبالر 1958، 1962 اور 1970 میں فیفا ورلڈکپ کی فاتح برازیلین ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔