نئی اسرائیلی حکومت کیساتھ کام جاری رکھیں گے، امریکی صدر

 

امریکہ (اُمت نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ نئی اسرائیلی حکومت کےساتھ کام جاری رکھیں گے۔امریکہ کا مقصد نئی اسرائیلی حکومت کے ساتھ ملکرامن قائم کرنا ہے۔
اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام پر صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے لیے نئی اسرائیلی حکومت کے ساتھ بھی کام جاری رکھنا ہے۔
امریکا دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا اور دو ریاستی حل کی عملداری کو خطرے میں ڈالنے والی پالیسیوں کی مخالفت کرے گا۔