افغان ٹیم کی قیادت ایک بار پھر راشدخان کے سپرد

اسلام آباد (اُمت نیوز)ایک سال قبل احتجاجاً قیادت سےدستبردار ہونے والے راشد خان کو ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے افغانستان کی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔
اے سی بی کا کہنا ہے کہ محمد نبی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے بعد کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے۔ان کے بعد راشد خان ہی مضبوط اُمیدوار تھے۔
راشد خان کا کہنا ہے کہ کپتانی کا تجربہ رکھتاہوں، یہ میرے لیے چیلنج اوربہت بڑی ذمہ داری ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم فروری میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کرے گی جہاں اسے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔
واضح رہے کہ راشد خان کا 2019 کے بعد کپتان کی حیثیت سے یہ پہلا دورہ ہوگا۔
یاد رہے کہ ایک سال قبل متحدہ عرب امارات میں ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے بعد راشد خان کپتانی سے احتجاجاً دستبردار ہوگئے تھے۔