کراچی(اُمت نیوز) کراچی ٹیسٹ میچ کےآخری دن پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی برتری ختم کردی ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں امام الحق نے 45 اور نعمان علی نے 4 رنز کے ساتھ دوبارہ بیٹنگ شروع کی جس کے کچھ ہی دیر بعد نعمان علی 4 رنز پر ہی بریسویل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
ایک اینڈ سے امام الحق نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم دوسرے اینڈ سے کپتان بابر اعظم زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 100 رنز پر گری جب بابر اعظم 14 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
چوتھی وکٹ گرنے کے بعد امام الحق نے سرفراز احمد کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی جس کے باعث پہلے سیشن کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرتے ہوئے 181 رنز بنالیے۔