کراچی (امت نیوز)2جنوری 2023 کو ملک بھر کے تمام بینک بند رہیں گے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےاعلامیئے میں کہاہے کہ پیر 2 جنوری 2023ء کو بینک تعطیل کی وجہ سے تمام بینک عوام سے لین دین کے لیے بند ہوں گے
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق دو جنوری کو بینک ہالیڈے کی وجہ سے مرکزی بینک سمیت تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس اور بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین
کے لیے بند رہیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے