اسلام آبادمیں کل بلدیاتی انتخابات کا عدالتی حکم چیلنج کرنےکافیصلہ

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی حکومت نےشہر اقتدار میں کل بلدیاتی انتخابات کرانے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال دوگل نےفیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کرنے کی تصدیق کردی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کا کہنا تھاکہ  فیصلے کی مصدقہ نقل مل گئی، انٹراکورٹ اپیل کی تیاری کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹراکورٹ اپیل پر آج ہی سماعت کی استدعا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

دسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کل کرانے کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں عدالتی فیصلے اور انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا