عمران خان کےوکلا نے شام 5بجے پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔فائل فوٹو
عمران خان کےوکلا نے شام 5بجے پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔فائل فوٹو

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے فیصلے کا خیرمقدم

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلدیات انتخابات سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد کے عوام کے نام جاری پیغام میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے عدالتی حکم پر اسلام آباد کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اسلام آباد کے عوام ووٹ کے ذریعے اپنی مقامی حکومت منتخب کر پائیں گے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ مسلط کرپٹ ٹولے کے ساتھ الیکشن کمیشن بھی ملا ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ ان چوروں کی حمایت کر کے جمہوریت کے خلاف فیصلے کرتا ہے، اللہ کا کرم ہے کہ معزز عدالتیں ہمیشہ الیکشن کمیشن کے غیر قانونی فیصلوں کو مسترد کر دیتی ہیں، یہ کرپٹ ٹولہ عوام سے خوفزدہ ہے،ہمیشہ انتخابات سے راہِ فرار اختیار کرتا ہے، چوروں کی کوشش صرف اور صرف ملک پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک پر مسلط رہنے کے لیے کرپٹ ٹولہ ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کے پیسے سے ضمیروں کی منڈیاں لگاتا ہے، اس مافیا کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا،عوام ان کو بری طرح مسترد کر چکے ہیں، اسلام آباد کے عوام کو خصوصی تاکید کرتا ہوں آپ نے کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہے