حکومت اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیخلاف اپیل دائرنہ کرسکی

اسلام آباد(امت نیوز)حکومت کی جانب سے 31دسمبرکو بلدیاتی انتخابات کے عدالتی حکم کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر نہیں کی جاسکی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 31دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل دائرکرنے کافیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کرنے کے بعد حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل کی تیاری شروع کی تاہم عدالتی وقت ختم ہونے تک کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی اور عملہ ڈیوٹی اوقات کے بعد گھر روانہ ہوگیا،

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا