بلوچستان کی 8اہم سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل

کراچی(امت نیوز)بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سمیت تین اہم سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کااعلان کردیا۔

بلوچستان کی اہم شخصیات نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور اُن کی مفاہمتی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورت حال میں کردار کو سراہا

ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر خزانہ اور تعلیم ظہور بلیدی، میر اصغر رند اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبد الرؤف رند نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر میر سلیم کھوسو، عارف محمد حسنی اور سابق صوبائی وزیر میر فائق جمالی اور سابق ضلعی چیئرمین شکیل دُرانی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

شمولیت کے اعلان پر سابق صدر نے تینوں رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور اُن کو پارٹی پرچم والے مفلر پہنائے۔