لاہور(اُمت نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا نہیں سوچا ابھی صرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر نظریں ہیں۔
لاہور کےنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کے دوران محمد عامر نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو میں بہت جلد دوبارہ پاکستان کےلیے کھیلوں گا۔
کراچی ٹیسٹ سے متعلق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اچھا کھیلی، جس کا کریڈٹ دینا چاہیے، امام الحق، سرفراز احمد اور سعود شکیل نے شاندار کھیل پیش کیا۔
فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کےلیے جانے سے پہلے ٹریننگ کرنا چاہتا تھا۔چیئرمین پی سی بی سے اجازت مانگی جومل گئی۔