اسلام آباد (اُمت نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والا اجلاس ختم ہو گیا ہے، صبح انتخابات بارے ممبران الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران اور دیگر حکام الیکشن کمیشن سے روانہ ہو گئے ہیں،
لوکل گورنمنٹ ونگ کے مطابق صبح انتخابات کے لئے لاجسٹک سپورٹ ہے نہ ہی عملہ ہے۔ اتنے کم وقت میں پولنگ نہیں کراسکتے
لوکل گورنمنٹ ونگ کا کہنا ہے کہ 14 ہزار سے زائد عملہ ،سکول ٹیچرز اور دیگر ملازمین موسم سرما کی تعطیلات پر ہیں، مختصرنوٹس پر واپس بلانا ممکن نہیں ہے۔
رات گئے انتخابی سامان کی پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل بھی ناممکن ہے۔