کراچی (اُمت نیوز)پاکستان کسٹمز کے عملے نے خفیہ اطلاع پر مقامی ریسٹورنٹ کے مالک کی مہنگی ترین نان کسٹم پیڈ گاڑی کلفٹن میں ایک شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں چھاپا مار کر برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق نا کسٹم پیڈ لیکسس گاڑی مال کے بیسمنٹ میں چھپائی گئی تھی ۔گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی ، گاڑی کو پاکستان کسٹمز کے عملے نے ضبط کرلیا ہے
رائع کے مطابق کارروائی پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس کے عملے نے کلفٹن کے معروف شاپنگ سینٹر اوشین مال میں کی۔
سندھ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے آن لائن ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق نمبر پلیٹ BF-4581 ٹویوٹا لینڈ کروزر 4700 ہارس پاور گاڑی کو سال 2014 میں الاٹ کی گئی تھیں