وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو اسپتال کی لفٹ میں کیسے پھنسی؟

کراچی(اُمت نیوز)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سول اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئیں جہاں سے انہیں لفٹ کا دروازہ توڑ کر نکالا گیا ہے

صوبائی وزیر صحت بچوں کے سرجری وارڈ کا دورہ اور افتتاح کرنے  کے بعد واپسی پر لفٹ میں سوار ہوئیں تو لفٹ خراب ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو تکنیکی مسئلے کے باعث خراب ہونے والی لفٹ میں تقریباً 10 منٹ تک پھنسی رہیں۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ساتھ لفٹ میں پھنسنے والوں میں صوبائی وزیر، ایم ایس سول اسپتال اور دیگر عملہ بھی تھا

تاہم وہ خیریت سے ہیں، لفٹ میں خرابی کے بعد مکینک نے آکر لفٹ توڑ کر صوبائی وزیر کو نکالا۔