سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی وزارت حج نےکہنا ہے کہ صرف حج اور عمرے کی سعادت کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین ہی آب زم زم لا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان سے سعودی عرب آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنوں ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزہ ، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اپنے ہمراہ آب زم زم ساتھ نہیں لاسکتے ہیں۔ صرف حج اور عمر ہ کرنے والے پاکستانی مسافر کو ہی آب زم زم پاکستان لانے کی اجازت ہوگی۔ تمام ایئر لائنوں کو سختی سے پابندی پر عملدرآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔