اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت پر کارروائی کا مطالبہ کر دیاہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کےپاس انتخابات نہ کروانے کا جواز نہیں بنتا ہے
اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن بتائے آپ کی تیاری کیوں نہیں تھی، عدالت کوچاہیے کہ وہ الیکشن کمیشن کو فارغ کردے۔
Exclusive message by Secretary General PTI @Asad_Umar regarding #IslamabadElections : pic.twitter.com/95dz4sIU4p
— PTI (@PTIofficial) December 31, 2022
اسد عمر کا کہنا ہے کہ ووٹرز اور پی ٹی آئی کی ٹیمیں صبح سے پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہیں، الیکشن کمیشن غائب ہے، حکومت الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم میدان میں موجود ہیں، حکومت کے لوگوں آؤ، مقابلہ کرو، ووٹرز موجود ہیں، تمہارا انتظار کر رہے
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔