کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں نئے سال کے حوالے سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی
تفصیلات کے مطابق نئے سال کےحوالے سے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نہیں ہوگی۔
عوام سے درخواست ہے کہ نئے سال کا جشن پر امن طریقے سے منائیں ۔ کسی قسم فائرنگ سے اجتناب کیا جائے۔
صوبائی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔