مجھے اپنی ذمےداریوں کا پتہ ہے، چیف سلیکٹر شاہد آفریدی

کراچی (اُمت نیوز) عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے موقع دیا ہے، مجھے اپنی ذمےداریوں کا پتہ ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کل کپتان کا فیصلہ اچھا لگا۔
سلیکشن کمیٹی بابر کو بھر پور سپورٹ کریگی، سب کے ساتھ انصاف ہوگا ،جب تک میں ہوں پرفار م کرنے والے کھلاڑی کو موقع ضرور ملے گا۔
میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم موجود ہے، پاور شیئرنگ سے آپ اور بھی زیادہ پاور فل ہوتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پلیئرز سے انفرادی بات چیت کر کے اندازہ ہوا کہ مسائل کیا ہیں، خواہش ہے کہ مدت مکمل ہونے سے قبل 2 ٹیمیں بنائیں تاکہ بینچ مضبوط ہو۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ آگے جائے، آگے جانے کیلئے ہمیں پچز کو بہتر کرنا ہوگا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں بائونسی وکٹ بنانے کی کوشش کریں گے۔