مانسہرہ(بیورو رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخواکی 131سٹی اورتحصیل کونسلز کے قائم مقام چئیرمین پریذائیڈنگ آفیسر انتخابات کیلئیے ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر کردیا۔
ریٹرننگ آفیسرزسیکرٹری کونسل کیساتھ مل کر الیکشن کیلئیے کونسلز ممبران کااجلاس طلب کریں گے۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہزارہ ڈویژن کی تحصیل کونسلز سمیت صوبہ کے پی کے کی 131 سٹی وتحصیل کونسلز میں پریذائیڈنگ آفیسرز قائمقام چئیرمینز کے انتخابات کیلئیے باقاعدہ طورپرریٹرننگ آفیسرز کاتقرر کرکے نوٹیفیکیشن حاری کردیا ہے
نوٹیفیکیشن میں تحصیل کونسل مانسہرہ کیلئیے اسحاق خان مروت الیکشن کمشنر مانسہرہ۔ تحصیل بالاکوٹ کیلئیے احمد جنید واحدی ایجوکیشن آفیسر۔تحصیل کونسل بفہ پکھل کیلئیے اےڈی سی فنانس حوادسردارمروت۔تحصیل کونسل اوگی کیلئیے محمداسامہ احمد چیمہ اسسٹنٹ کمشنر۔تحصیل دربندکیلئیے محمدامجداقبال ۔سٹی کونسل ایبٹ آباد سٹی کیلئیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد۔تحصیل کونسل حویلیاں کیلئیےلبنٰی اے اے سی۔تحصیل کونسل لورہ کیلئیے رابعہ ساجد اے ڈی سی۔تحصیل کونسل لوئرتناول کیلئیے علی شیرخان اے ڈی سی۔تحصیل کونسل ہری ہور اے سی لائبیقہ اکرم۔تحصیل کونسل خان پور سکندر خان اے سی۔تحصیل کونسل غازی فزاء محسن اے سی۔تحصیل کونسل بٹگرام محمدسلیم اے اے سی ریونیو۔تحصیل کونسل الائی محمدجواد اے سی۔تحصیل کونسل جدباء تورغرحسرت خان اے سی۔تحصیل کونسل دوڑ میرامیاں ساجدحسین شاہ اے سی۔تحصیل کونسل حسن زئی راجہ تصور حسین کوریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیاہے
ریٹرننگ آفیسرز اور سیکرٹریز کونسل پریذائیڈنگ آفیسر کے انتخابات کیلئیے ممبران کونسلز کے اجلاس کی تاریخ مقر کر کے الیکشن کاانعقاد کریں گے۔الیکشن کاعمل ایک ہی روز میں ہوگا۔