کراچی: ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر دھند کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ، مسافر اور عزیزاوقارب ایئرپورٹ پر گھنٹوں خوار ہوتے رہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پرموسم خشک اور سرد جبکہ حدنگاہ6000 میٹر، فیصل آباد ایئرپورٹ پر ہلکی دھند کے باعث حد نگا 5000 میٹر ہو گئی اور ملتان ایئرپورٹ پرحد نگاہ 4000 میٹر ہو گئی۔
دھند کے باعث ریاض سےلاہور پہنچنے والی پروازپی کے 726 تاخیر کا شکار،صبح 2 بج کر20منٹ پر پہنچے گی، کوالا لمپورسےلاہور پہنچنے والی پرواز او ڈی131 ،رات12 بج کر50منٹ پر پہنچے گی۔
دمام سےلاہور پہنچنے والی پروازپی کے 248 تاخیر سے کل صبح 7بج کر 20 منٹ پرپہنچے گی، جدہ سےلاہور پہنچنے والی پروازپی کے860تاخیر کا شکار،کل صبح 04:00 پہنچے گی۔
سی اے اے کے مطابق لاہور سے دمام جانے والی پروازپی کے247 رات 10 بج کر40منٹ تک تاخیر کا شکار، لاہور سے کوالا لمپور جانے والی پروازاو ڈی 132رات ایک بج کر40 منٹ تک تاخیر کا شکار، لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 815 صبح 3 بجے اُڑان بھرے گی۔