برفانی طوفان نے نیا گرا آبشار کو بھی جما دیا

ریاست ہائے متحدہ امریکا کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید برفانی طوفان نے کینیڈا اور امریکا کی سرحد پر واقع نیاگرا آبشار کو بھی جمادیا۔

وڈیوز اور تصاویر میں نیاگرا آبشار کے ارد گرد برف اور برف کی موٹی تہیں دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ جزوی طور پر جمی آبشار سے پانی بھی تیزی سے بہتا ہوا نظر آرہا ہے۔

ریاست ہائے متحدہ امریکا کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید برفانی طوفان  نے کینیڈا اور امریکا پر واقع نیاگرا آبشار کو بھی جمع دیا۔ ویڈیو اورتصاویر میں نیا گرا آبشار کے ارد گرد برف اور برف کی موٹی نہیں دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ جزوی طوپر پرآبشار سے پانی بھی تیزی سے بہتا نظرآرہا ہے۔

نیویارک اوراونٹاریو کی سرحد پر نیاگرا آبشار دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ امریکا میں قریبا ایک ہفتہ قبل برفانی طوفان سے 63 افراد  ہلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں  پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں ۔

دوسری جانب امریکا میں برفباری نے نظام زندگی منجمد کردیا ہے، تباہ کن طوفانی برفباری سے شمال مغربی ریاستوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم اور ہزاروں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

امریکی ریاست شمالی ورجینیا میں ہونے والی برفباری کے منظر نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا، 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی برفباری سے پورا شہر ڈھک گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 48 گھنٹوں پر مشتمل ویڈیو میں شمالی ورجینیا کے ایک علاقے میں بنائی گئی سی سی ٹی وی کی اس فوٹیج کے دورانیے کی رفتار بڑھا کر دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک قصبہ 48 گھنٹوں کے اندر برف سے پوری طرح ڈھک گیا تھا اور موسم کس قدر سنگین تھا۔

فوٹیج کے پہلے منظر میں گھاس پر رکھی ایک کرسی دکھائی دیتی ہے منظر میں سڑک پر چند گاڑیاں بھی آتی جاتی دکھائی دے رہی ہیں پھر جیسے ہی برفانی طوفانی برف باری شروع ہوتی ہے آہستہ آہستہ پورا علاقہ برف سے ڈھک جاتا ہے۔