لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین کی مفت انٹری کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی نے کراچی والوں کو خوشخبری دیتے ہوئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں داخلہ مفت کر دیا۔
کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے صرف اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ہو گا۔ اس کے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
🚨 Free entry for spectators for the second #PAKvNZ Test
More details ➡️ https://t.co/nw2T5mCfnk#TayyariKiwiHai pic.twitter.com/Cfcb5RgezS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 31, 2022
شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس چلانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں اسلحہ، کھلونا بندوق، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، یا تیز دھار چیز لانا ممنوع ہے جبکہ اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا، شیشے یا پلاسٹک کی بوتلیں، پاکستانی پرچم اور نیوزی لینڈ کے جھنڈے کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے کراچی میں شروع ہو گا۔