نئے سال کا پہلاجوتا گورنرسندھ کامران ٹیسوری پرچل گیا

کراچی: کراچی  میں  گورنر سندھ کا مران ٹیسوری پر میڈیا سے گفتگو کے دوران اچانک ایک  شہری کی جانب سے جوتا پھینک دیا گیا۔

نمائش چورنگی پر  سال نو کی آتش بازی کے تقریب میں شریک گورنر  سندھ کامران ٹیسوری پر جوتا پھینگا گیا ، جو خوش قسمتی سے انہیں لگا نہیں۔

جب جوتا پھینکا گیا، تو اس موقع پر گورنرسندھ کے ہمراہ خالد مقبول صدیقی، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمن بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب نمائش چورنگی پرسال نو کی خوشی میں  آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا تھاجہاں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔