کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون نے روک لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، اس دوران اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ سندھ کو روک لیا۔
خاتون نے کہاکہ آپ میرے وزیراعلیٰ ہیں میری بات سنیں ،مجھے بدھ کو یہاں لوٹ لیاگیا، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکیلی کمانے والی ہوں کوئی شکایت درج نہیں کر رہا، مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خاتون کی فوری مدد کی جائے ۔