لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی۔
پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے کے فیصلے پر رمیز راجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ سابق چیئر مین پی سی بی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں امریکا کے سابق باسکٹ بال پلیئر میجک جانسن کے الفاظ شیئر کردیے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ “تمام بچوں کو ذرا سی مدد اور امید کی ضرورت ہوتی ہے۔ ساتھ ہی انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو ان پر بھروسہ کرے”
“All kids need is a little help, a little hope and somebody who believes in them.” – Magic Johnson. It is so sad that PJL has fallen to vendetta politics & rolled back even though 7 of the kids made it to PSL 8 emerging category & 3 are part of Pak vs NZ as reserves.
— Ramiz Raja (@iramizraja) December 31, 2022
انہوں نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی اور اسے ختم کردیا گیا۔