لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے توعوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پرانھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پچھلے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1609438238753669121?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1609438238753669121%7Ctwgr%5E1c1f39c92614b09e60f6f10f00eb0e610143452f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F01-Jan-2023%2F1527436
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہم لوگ سمجھے شہباز شریف اپنے کپڑے بیچنے کی بات کر رہے ہیں، اب آکر پتا چلا شہباز شریف عوام کے کپڑے کی بات کر رہے تھے، اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے توعوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔